wگورنر ہاوس لاہور میں اولڈ راوئینز یونین کی تقریب حلف برداری

ًڈاکٹر عبدالباسط نے نئے جنرل سیکرٹری جبکہ طیب حسین رضوی نے بطور سینئر نائب صدر حلف لیا × گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی سے حلف لیا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی بھی شرکت

اتوار 11 اپریل 2021 21:05

-لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) ڈاکٹر تنویر حسین بھٹی، ربیعہ افضل واہلہ عثمان سعید اور کرن خورشید بھی نئی ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل۔محمد جہانگیر اقبال خان نے بطور فنائنس سیکرٹری حلف لیا گورنر پنجاب اور وائس چانسلر کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کو مبارکباد۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ اچھی ٹیم کے بغیر کوئی ادارہ بھی ترقی نہیں کر سکتا، پنجاب بھر کی تمام یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کو میرٹ پر لگایا ہے، سنڈیکیٹ ممبران وائس چانسلرز کو سپورٹ کریں- گورنر پنجاب نے کہ وائس چانسلرز کے خلاف سازشیں برداشت نہیں کروں گا۔

وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی نے کہا کہ سابق طلباء کو اپنی مادری علمی کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔ جہانزیب نزیر خان نے بطور صدر اولڈ راوئینز یونین کا منشور پیش کیا۔ تقریب حلف برداری میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں