ق*رمضان المبارک کے دوران ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عدالتی اوقات کار تبدیل

اتوار 11 اپریل 2021 21:05

O لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) رمضان المبارک کے دوران ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عدالتی اوقات کار تبدیل کردئیے جائیں گے۔ہائیکورٹ میں عدالتیں صبح9 سے دو پہر ڈیڑھ بجے تک جبکہ ماتحت عدالتیں صبح 8 سیدوپہر 2 بجے تک سماعت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت صبح نو بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوگی جبکہ سماعت کے دوران گیارہ سے ساڑھے گیارہ بجے تک وقفہ برقرار رہے گا۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ میں رمضان المبارک کے دوران جمعہ کے روز عدالتی اوقات کار صبح 9 بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک ہوں گے۔رمضان المبارک کے دوران ہائیکورٹ میں دفتری اوقات کار ساڑھے آٹھ بجے سیدوپہر اڑھائی بجے تک /ہوں گے۔سیشن اور سول عدالتوں میں بھی رمضان المبارک کے دوران عدالتی اوقات کار تبدیل ہوں گے۔سیشن و سول عدالتوں میں پیر تا جمعرات اور ہفتہ عدالتی اوقات کار 8 سیدو پہر2 بجے تک ہوں گے۔ ماتحت عدالتوں میں رمضان المبارک کے دوران جمعہ کے روز صبح آٹھ بجے سے دو پہر ساڑھے بارہ تک سماعت ہوگی۔ رمضان المبارک کے بعد تمام عدالتیں معمول کے عدالتی اوقات کار کے مطابق سماعت شروع کریں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں