لاہور،ایل ڈی اے کے افسران کا تاخیر سے دفاتر پہنچنا معمول بن گیا

جمعرات 15 اپریل 2021 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں رمضان المبارک اور کرونا وائرس کی تیسری لہر میں آنے والی شدت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل ڈی اے کے افسران کا دفاتر میں مقررہ وقت کی بجائے تاخیر سے دفاتر پہنچنا معمول بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث اپنے کاموں کے سلسلے میں آنے والے سائلین کو شدید پریشان اٹھانا پڑ رہی ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے سرکاری محکمہ جات میں 50 فیصد عملے کی حاضری کا فارمولا طے کر رکھا ہے جبکہ ایل ڈی اے کے افسران اس فارمولے پر بھی عمل درآمد کرتے دیکھائی نہیں دیتے۔ جس کا ماتحت عملہ بھی بھرپور فائدہ اٹھانے میں مصروف ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں