لاہور،سرکاری جامعات کی بجلی کو سولر پر منتقل کرنے کا سرکاری منصوبہ ٹھپ

جمعرات 15 اپریل 2021 21:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) لاہور میں واقع یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سمیت گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں یونورسٹیوں کی بجلی کو سولر پر منتقل کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں واقعہ سرکاری جامعات کی بجلی سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ جس کا مقصد یونیورسٹیوں کی بجلی کی مد میں اخراجات کو بچانا تھا لیکن پنجاب حکومت تاحال منصوبے پر کام شروع نہیں کرسکتی جبکہ یو ای ٹی اور جی سی یو میں اپنی اپنی سطح پر منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں