تین مسافر ٹرینوں میں سحری اور افطاری کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان

جمعرات 15 اپریل 2021 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) پاکستان ریلوے کے چیف کمرشل منیجر نے لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی 3 ایکسپریس مسافر ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو سحری اور افطاری کی سہولتیں فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی جن مسافر ٹرینیوں میں یہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی ان میں جناح ایکسپریس، گرین ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس شامل ہیں۔ اس سلسلے میں مذکورہ تینوں ٹرینوں میں کیٹرنگ کے ٹھیکیدار نے افطاری اور سحری کے وقت مسافروں کو بہترین کوالٹی کا کھانا فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں