بی بی پاک دامن بازار کی ملکیتی اراضی واگزار کرانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

جمعرات 15 اپریل 2021 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) مقامی شہری نے گڑھی شاہو اور ایجرٹن روڈ کے درمیان واقع مزار بی بی پاک دامن سے ملحقہ 72 کینال اراضی پر ناجائز قبضہ ختم کرانے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک درخواست دائر کردی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ بی بی پاک دامن کی ملکیتی اراضی پر قبضہ مافیا کا راج غیر قانونی ہے جس نے سرکاری اراضی پر نہ صرف گھر بلکہ کئی کئی منزلہ کمرشل پلازے بھی تعمیر کر رکھے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ زمین واگزار کروا کر محکمہ اوقاف کے حوالے کی جائے جبکہ یہ درخواست رانا افضال حسین ایڈووکیٹ کی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ جس میں سیکرٹری اوقاف سمیت ایڈمنسٹریٹر بی بی پاک دامن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے یہ بھی استدعا کی ہے کہ عدالت عظمیٰ محکمہ اوقاف کو بی بی پاک دامن کی تزئین و آرائش کرنے کا حکم جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں