آئندہ پانچ روز تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی

جمعرات 15 اپریل 2021 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں جمعرات کے روز شہر کا موسم خوشگوار رہا۔ بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے سے شہر کا موسم مزید خوشگوار ہو گیا جبکہ چلنے والی ٹھنڈی ہوائوں نے موسم کو اور خوبصورت بنا دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم ابرآلود رہنے اور بارش برسنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ آئندہ 5 روز مسلسل جاری رہے گا اور وقفے وقفے سے ہونے والی بارش شہر کا ماحول مزید خوشگوار بنا دے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں