امرودکے نئے پودے لگانے کا عمل 30 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 16 اپریل 2021 20:43

ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) محکمہ زراعت نے امرودکے باغبانوں و کاشتکاروں کو نئے پودے لگانے کا عمل 30اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ باغبان وکاشتکار نئے پودے لگانے کا عمل بروقت مکمل کرلیں ۔ امرود ایک ایسا پھل ہے جس کا پودا ہرقسم کی زمین میں لگایاجاسکتاہے تاہم اچھی پیداوار کے لئے اگر زرخیز میرا زمین دستیاب ہو تو اس کے مزیدبہترنتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ باغبان امرودکا پودالگانے کے لئے زمین کو اچھی طرح تیار کرلیں اور گوبرکی گلی سڑی کھادکا زیادہ استعمال کریں۔انہوں نے بتایا کہ ویسے تو امرود کی درجنوں اقسام زیر کاشت ہیں تاہم لاڑکانہ صراحی، سرخاشرق پوری گولہ اور صدابہار اپنے ذائقے، لذت اورخوبصورتی میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ امرودجہاں کھانے میں انتہائی لذیذہے وہیں یہ بہت سے جسمانی امراض میں بھی انتہائی موثر ثابت ہواہے۔

انہوں نے بتایا کہ امرو دمیں شامل آئرن اور وٹامن کی وافرمقدار نزلہ و زکام، کھانسی ، وائرل انفیکشن سے نجات دلاتی ہے اسی طرح امرود کا استعمال انسان اور ایگزیما سمیت دیگر جلدی امراض اور کاسمیٹیکس کے استعمال سے پہنچنے والے جلدی نقصان سے بھی بچاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ امرودمیں موجود حیاتین ، پوٹاشیم جسم کے اندر موجود زہریلے فاسدہ مادوں کو باآسانی خارج کرنے میں مدددیتاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں