لاہور پولیس چوتھے روز بھی ملزمان کو کیسز سے متعلقہ عدالتوں میں پیش نہ کر سکی

جمعہ 16 اپریل 2021 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) لاہور سمیت ملک بھر میں مقامی کاالعدم مذہبی تنظیم کی جانب سے کی گئی حالیہ ہنگامہ آرائی سے پیدا ہونے والی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے اور ہنگامہ آرائی کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی مصروفیات کے باعث لاہور پولیس چوتھے روز بھی جیلوں میں بند ملزمان کو کیسز سے متعلقہ عدالتوں میں پیش نہ کر سکی جس کی وجہ سے بالخصوص قتل اور منشیات کیسز کے مقدمات کو بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کرنا پڑا جس سے بالخصوص سیشن کورٹ لاہور میں سناٹا چھایا رہا اور بعض ملزمان اور سائلین عدالتوں سے مقدمات کی نئی تاریخیں لے کے چلے جاتے رہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں