بزدل حکمران عبداللہ گل کو مرعوب نہیں کرسکتی: محمدناصراقبال خان

لیفٹیننٹ جنرل (ر)حمیدگل کی طرح کلمہ حق کہنا عبداللہ گل کی گٹھی میں شامل ہی: صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ

جمعہ 16 اپریل 2021 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ بزدل حکمران عبداللہ گل کو بوگس مقدمات سے خوفزدہ یا مرعوب نہیں کرسکتے۔نڈر عبداللہ گل کی رگ رگ میں محافظ پاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ر)حمیدگل کاخون دوڑرہا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر)حمیدگل کی طرح کلمہ حق کہنا عبداللہ گل کی گٹھی میں شامل ہے ۔

عبداللہ گل اپنے دبنگ والد لیفٹیننٹ جنرل (ر)حمیدگل کی طرح شخصی آمریت اورمنافقت کے ساتھ مفاہمت نہیں کرسکتے ۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر)حمیدگل مرحوم اورعبداللہ گل کاخاندان اسلامیت ،انسانیت اورپاکستانیت کاعلمبردار جبکہ مادروطن کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے ان شخصیات کاکردارپاکستانیوںکیلئے سرمایہ افتخار ہے۔

(جاری ہے)

تحریک جوانان پاکستان کے زندہ ضمیر چیئرمین عبداللہ گل کیخلاف درج ایف آئی آرحکومت فوری پورپر خارج اوران سے باضابطہ معذرت کرے ۔

اپنے ایک بیان میں محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ پولیس سمیت سکیورٹی فورسزاورعوام کے درمیان تصادم نااہل حکومت کی بدانتظامی اورانتقامی روش کاشاخسانہ ہے ۔پولیس شہداء معاشرے کے ہیروز ہیں ،انہیں فراموش نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے اسیرمرکزی امیر سعد حسین رضوی کی آبرومندانہ رہائی اورناموس رسالت ؐ کے حق میں پوری توانائی کے ساتھ آوازاٹھانے کی پاداش میںعبداللہ گل کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر کااندراج ملک میں آمرانہ راج کا غما ز ہے۔

اگر پاکستان میں جمہوریت رائج ہوتی تو ہر طرف ظلم وستم کا دوردورہ نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے تحریک لبیک کورول بیک کرنے کافیصلہ واپس لیاجائے،اس سے زیادہ توڑپھوڑ توحکمران جماعت کے قائدین اورکارکنان کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج جومنتقم مزاج شخص پاکستان کاوزیراعظم ہے اس نے اپنے دھرنے کے دوران پاکستان بندکرنے کااعلان کیا تھا ۔حکمرانوں کاحالیہ رویہ ''اوروں کونصیحت خودمیاں فضیحت''کے مصداق ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں