داتاؒ دربار میں منعقدہ عظیم الشان کانفرنس میں حضرت سیّد فاطمہ الزہرا ؓ کو خراجِ تحسین

جمعہ 16 اپریل 2021 23:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) خاتونِ جنت ؓ کا اسوئہ انسانیت کے لیے مینارئہ نور ،اسلام نے عورت کو حقوق عطا کرکے معاشرہ میں اس کو عزت وتکریم سے سرفراز کیا ۔ جدید دنیا تک صحیح اسلامی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہاروزیر اوقا ف پنجاب صاحبزادہ سیّد سعید الحسن شاہ ، ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور خطیب مسجد داتاؒ دربار مفتی محمدرمضان سیالوی نے خاتونِ جنت ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

داتاؒ دربار میں منعقدہ اس عظیم الشان کانفرنس میں حضرت سیّد فاطمہ الزہرا ؓ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ،ان کے اسلوبِ حیات اور طرزِ زندگی کو اختیار کرنے پر زور دیا گیا ،مقررین نے کہا کہ اگر آج ہم ایک بہترین اُمّت کے طور پر اقوامِ عالم میں سرخرو ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں ،تو ہمیں اہل بیت اطہار اور خلفائے راشدین کے نقشِ قدم پر چلنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں