ریاست سے تصادم ملکی سلامتی سے کھیلنے کے مترادف ، ریاستی اداروں سے تصادم مسلک اہل سنت کا رویہ نہیں، پیر محفوظ مشہدی

جمعہ 16 اپریل 2021 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم )کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ اہل سنت پر امن مسلک ہے۔ کبھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا۔ عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا تحفظ ہماری ذمہ داری اور ایمان کا حصہ ہے۔ لیکن ملکی قوانین کی خلاف ورزی اور ریاستی اداروں سے تصادم کسی صورت مسلک اہل سنت کا رویہ نہیں ہے۔

پاکستان ہمارے آباء و اجداد نے بنایا اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے ۔مطالبات منظور کروانے کے لئے احتجاج ہر شہری کا حق ہے مگر احتجاج میںتشدد اور دہشت کا عنصر قابل مذمت ہے ۔تحریک لبیک پر پابندی کسی صورت مناسب اقدام نہیں ہے ۔اس پر نظر ثانی کی جائے۔ الیکشن کمشن کے پاس رجسٹرڈ جماعت کو کالعدم قراردینا افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

پرتشدد واقعات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

جس نے جھوٹ پر مبنی معاہدہ کیا اور اگر معاہدہ کرلیا تھا تو اس پر عملدرآمد بھی کرتی مگر ایسے معاملات تھے کہ جن پر عمل درآمد نہیں ہو سکتا تھا تو ا سے معاہدہ کی شکل کیوں دی گئی میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں پیر محفوظ مشہدی نے واضح کیا کہ کسی بھی تحریک میں تشدد کا عنصر نقصان دہ ہوتا ہے۔ تحریک لبیک کی قیادت آئینی اور قانونی راستہ اختیار کرے، ریاست سے تصادم ملکی سلامتی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔اب بھی مذاکرات اور اعتدال کا راستہ اختیار کیا جائے،جن تنظیموں اور گروہوں نے انتہا پسندی اختیار کی ، ان کا انجام اچھا نہیں ہوا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں