حکومت نے زبوں حالی کا شکار معیشت کو پائیدار بنیادیں فراہم کرنے کیلئے غیر معمولی فیصلے کئے ‘ ہمایوں اختر خان

اب یہ طے ہو گیا ہے پاکستان صرف آئین و قانون کے مطابق چلے گا اور یہی ترقی کا فارمولہ ہے ‘ سینئر مرکزی رہنماء

جمعہ 23 اپریل 2021 15:05

حکومت نے زبوں حالی کا شکار معیشت کو پائیدار بنیادیں فراہم کرنے کیلئے غیر معمولی فیصلے کئے ‘ ہمایوں اختر خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے زبوں حالی کا شکار معیشت کو پائیدار بنیادیں فراہم کرنے کیلئے اصلاحات پر مبنی غیر معمولی فیصلے کئے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے کئی دہائیوں کے بیگاڑ کو سدھارنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کے دورس نتائج برآمد ہوں گے ، اب یہ طے ہو گیا ہے کہ پاکستان صرف آئین و قانون کے مطابق چلے گا اور یہی ترقی کا فارمولہ ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے معیشت سے جڑے دیرینہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنا بھرپور عزم دکھایا جس کا نتیجہ ہے کہ آج ہماری معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور عالمی ادارے بھی اس کے معترف ہیں ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت بھی معیشت پر کاسمیٹکس کا لیپ کر کے پانچ سال گزار سکتی تھی لیکن وزیراعظم عمران خان نے ملکی مفادات کو اپنی سیاست پر ترجیح دی او رغیر معمولی او رمشکل فیصلے کئے جس کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک و قوم کے مسائل سے نہیں صرف اپنے کیسز سے سروکار ہے او ریہی وجہ ہے کہ آج تک اپوزیشن جماعتوں نے عوام کی بھلائی کیلئے کوئی بھی ایجنڈا پیش نہیں کیا ۔ عوام اپوزیشن کی کارکردگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیںاور آئندہ عام انتخابات میں ان کا کڑا محاسبہ کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں