ایدھی فائونڈیشن کی مشکل کی گھڑی میں بھارت کوایمبولینسز اوررضا کاروں کی خدمات کی پیشکش

سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط بھی ارسال کر دیا ، اجازت ملنے پر رضا کاروں کے ہمراہ روانہ ہونگے

جمعہ 23 اپریل 2021 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) سماجی تنظیم ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے پڑوسی ملک بھارت میں کورونا کی تیزی سے پھیلتی وباء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رضا کاروں اور ایمبولینسز کی فراہمی کی پیشکش کر دی۔ اپنے بیان میں فیصل ایدھی نے کہا کہ اپنے پڑوسی ملک بھارت کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پچاس ایمبولینسزاور رضا کاروں کی ٹیم بھارت بھیجنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقصد مصیبت کے وقت میں بھارت کے عوام کی مدد کرنا ہے ۔

فیصل ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم کو پیشکش پر مبنی خط بھی ارسال کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ان کو اجازت ملے گی وہ اپنے خصوصی رضا کار ٹیم کے ساتھ بھارت روانہ ہوجائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں