محتسب پنجاب کی مداخلت پر 20 سائلین کو 13 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 30 روپے کا ریلیف

جمعہ 23 اپریل 2021 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کی مداخلت پر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 20 سائلین کو 13 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 30 روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا ۔12 کروڑ 24 لاکھ 38 ہزار روپے کا سب سے بڑا ریلیف ضلع سیالکوٹ کے ایک گائوں کیسر والی سے تعلق رکھنے والے ایک شہری محمد شمیم کی درخواست پر دیا گیا جس پر درخواست گزار نے کہا تھا کہ سیالکوٹ کہ ایک نالے کی توسیع کی گئی جس میں اس کی زمین شامل کر لی گئی اور اسے اس کا معاوضہ نہ دیا گیا۔

شنوائی نہ ہونے پر محتسب پنجاب کے دفتر میں درخواست جمع کروائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے محمد شمیم کو اس کی زمین کا مکمل معاوضہ ادا کر دیا گیا۔اسی طرح ضلع ننکانہ صاحب کے علاقے سمن آباد کی رہائشی نسیم بیگم جس کا شوہر نذیر احمد جو میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل کا ملازم تھا اس نے فیملی پنشن اور مالی امداد کی مد میں21لاکھ 64ہزار2سو40روپے کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی جس پرکارروائی کرتے ہوئے نسیم بیگم کو تمام بقایاجات کی ادائیگی کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی حسن ابدال میں کام کرنے والے آزاد مسیح جوگزشہ سال ریٹائر ہو گیا تھا اور اپنی پنشن،خصوصی گرانٹ اور دیگر واجبات سے محروم تھا۔محتسب آفس نے اس کی درخواست پر باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہوا جس پر آزاد مسیح کو اس کے مکمل واجبات12لاکھ 82ہزار9سو55روپے اداکردئیے گئے۔باقی جن17 شکایات پر ریلیف فراہم کیا گیاان میںپنشن، گروپ انشورنس ،فیئرویل گرانٹ،فیملی پنشن،جی پی فنڈ،میرج گرانٹ،وظیفہ اجرا،ڈیتھ گرانٹ،لیو انکیشمنٹ اوررخصت واجبات کے معاملات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں