صوبہ پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

جمعہ 23 اپریل 2021 16:16

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی35ویں اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ اور لوکل گورنمنٹ سیکٹرز کی 2ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 9کروڑ 95لاکھ 18ہزار روپے کی منظوری دی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت کنسلٹنٹس کی خدمات کے حصول (پی سی II) کیلئے 7 کروڑ 57 لاکھ 73 ہزار روپے اور لئی نالا ایکسپریس وے اور فلڈ چینل پروجیکٹ کے ساتھ پہلے سے فزیبلٹی اسٹڈی، اسٹریٹجک ڈویلپمنٹ پلان اور اربن ریجنریشن پلان کی تفصیلی فزیبلٹی (پی سی II) کیلئے 2 کروڑ 37 لاکھ 45 ہزار روپے کی منظوری شامل ہے۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ،متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت سینئر چیف کوآرڈینیشن، اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں