بیت المقدس پر بروز طاقت قبضہ کرنے والوں کیخلاف جہاد فرض ہو چکا ہے،غلام مرتضی

ہفتہ 8 مئی 2021 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی امیر غلام مرتضیٰ سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس پر بروز طاقت قبضہ کرنے والوں کے خلاف جہاد فرض ہو چکا ہے۔ہر کلمہ گو مسلمان کے دل میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے احساس اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔امریکہ مسئلہ فلسطین کی آڑ میں معصوم فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے۔

مسلم ممالک اپنی اسلامی اقوام متحدہ بنائیں۔

(جاری ہے)

پوری دنیا میں مسلمانوں کا لہو پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔ مسلم ممالک کے باہمی جھگڑوں کی وجہ سے مسئلہ فلسطین حل نہیں ہو رہا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریڑیٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ دنیا کا سب سے بڑا ناسور یہود اور اسرائیل ہے جو ایک مذہب نہیں بلکہ مفاد پرست قوم ہے۔ بیت المقدس میں امریکی دارالحکومت بنانے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ قبلہ اوّل کی آزادی کے لئے اسلامی ممالک کا اتحاد ضروری ہے۔ مسلمانوں کے خلاف ہر سازش کے پیچھے یہودیوں کا ہاتھ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں