کمشنر لاہور سکواڈ مکمل لاک ڈائون کو نافذالعمل رکھنے کیلئے متحرک

ہفتہ 8 مئی 2021 23:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) کمشنر لاہور سکواڈ مکمل لاک ڈائون کو نافذالعمل رکھنے کیلئے متحرک رہا۔ کمشنر لاہور کے احکامات پر اسکواڈ نے متفرق چیکنگ واطلاعات موصول ہونے پر کاروائیاں کیں۔کمشنر آفس کے مطابق جہانگیر سنز اردو بازار لاک ڈائون کی پابندی نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی پر ہیبٹ گلبرگ ، جی کیو سیلون کو بھی سیل کر دیا۔ کمشنر آفس کے مطابق لکشمی چوک ہوٹل بھی کرونا خلاف ورزی پر سربمہر کیا گیا۔ کمشنر لاہورکیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ مکمل لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر سیل جگہوں کو جلد ڈی سیل نہیں کیا جائیگا۔۔کوئی خلاف ورزی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں