عیدالفطر کی طویل تعطیلات کا مقصد کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنا ہے‘ کیپٹن (ر) عثمان

کشمیر اور گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو عید کیلئے واپسی پر کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی‘ کمشنر لاہور

ہفتہ 8 مئی 2021 23:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ عیدالفطر کی طویل تعطیلات کا مقصد کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں8 تا 16 مئی تمام سیاحتی اور تفریحی مقامات بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

کشمیر اور گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو عید کیلئے واپسی پر کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بین الصوبائی اور اندرون و بیرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی۔ کرونا وائرس کے پھیلاو، روک تھام کیلئے گھروں تک محدود رہیں۔محفوظ رہیں۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ زندگی خوبصورت اور قیمتی ہے۔احتیاط میں شفاء اور بچاو ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں