gٹوئٹر نے وینا ملک کا اسرائیل مخالف ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا

اتوار 16 مئی 2021 19:40

Gٹوئٹر نے وینا ملک کا اسرائیل مخالف ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا
/ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2021ء) ٹوئٹر کے عہدیداران نے پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک کا اسرائیل مخالف ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایڈولف ہٹلر کی ایک پوسٹ شئیر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’میں دٴْنیا کے تمام یہودیوں کا قتل کرسکتا تھا لیکن میں نے کچھ یہودیوں کو صرف اس لیے زندہ چھوڑا تاکہ دٴْنیا دیکھ سکے کہ میں دیگر یہودیوں کو کیوں قتل کیا۔‘وینا ملک کا یہ اسرائیل مخالف ٹوئٹ دیکھنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے عہدیداران کی جانب سے اداکارہ کا یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا گیا۔ٹوئٹر نے وینا ملک کا یہ ٹوئٹ تو ڈیلیٹ کردیا لیکن اداکارہ کی جانب سے شیئر کیا گیا ٹوئٹ صرف ایک فرضی قول تھا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں