لاہور کے علاقہ سبزہ زار اور اچھرہ سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

ہفتہ 12 جون 2021 18:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) لاہور کے علاقہ سبزہ زار اور اچھرہ سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتے ہیںجن کی نشے کی زیادتی کے باعث ہلاکت ہوئی۔

(جاری ہے)

نامعلوم افراد کی عمر 35 سال اور 75 سالہ بتائی گئی ہے۔دونوں لاشوں کو پولیس کاروائی کے بعد مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں