پنجاب پبلک سروس کمیشن پیپر سیکنڈل میں ملوث اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج

بدھ 16 جون 2021 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن پیپر سیکنڈل میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے اسٹنٹ ڈائریکٹر فرقان علی سمیت تین ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں، عدالت نے تحصیلدار کے امیدواروں مظہر علی اور گوہر علی کی درخواست ضمانت بھی خارج کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے اسٹنٹ ڈائریکٹر فرقان احمد سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل رانا تصور علی نے ملزمان کی ضمانتوں کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ ملزمان پی پی ایس کے ذریعے تحصیل دار سمیت دیگر بھرتیوں کے امتحانی پیپر لیک کرنے میں ملوث ہیں، ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزموں کے قبضے سے امتحانی پیپر بھی برآمد کئے گئے ہیں،ملزموں پولیس تفتیش میں قصور وار اور ضمانت کے حق دار نہیں ہیں۔ملزمان کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ پی پی ایس پی پر سکینڈل کے معاملے پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے مقدمے کا چالان مکمل کر کے ملزمان کو جیل بھجوا دیا ہے، پولیس کو ملزموں کی مزید جسمانی حراست کی ضرورت نہیں ۔ملزمان بے قصور ہیں استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں