وائس چیئرمین واسا کی مون سون سے قبل ڈرینوں کی صفائی کاکام مکمل کرنے کی ہدایت

واسا کا عملہ مون سون کی تیاری کے سلسلہ میں دن رات کام کر رہا ہی: شیخ امتیاز محمود

بدھ 16 جون 2021 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2021ء) وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے مون سون سے قبل ڈرینوں کی صفائی کے کام کو مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ شہر کی تمام چھوٹی بڑی سیور لائنوں اور ڈرینوں کی صفائی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور کسی قسم کی کوئی غفلت نہ برتی جائے ۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے مزید کہاکہ مون سون سے قبل ڈرینوں کی صفائی کیلئے دیگر اداروں کیساتھ بھی رابطے میں ہیں اور عوام کو آگاہی دیں گے کہ کوڑا کرکٹ اور دیگر سالڈ ویسٹ ڈرینوں میں نہ پھینکیں کیونکہ یہ پانی کے بہائو اور صفائی میں سب سے بڑی رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔

مزید برآں وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ واسا کا عملہ مون سون کی تیاری کے سلسلہ میں دن رات کام کر رہا ہی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں