سودخوروںکاناپاک وجود بھتہ خوروں سے بدتر ہی:جمیل رمضان رضی

پاکستان میں آزدانہ سرگرم سودخوروں نے کئی خاندانوں اورگھرانوں کواجاڑدیا

بدھ 16 جون 2021 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2021ء) تحریک دفاع پاکستان کے مرکزی چیئرمین جمیل رمضان خان رضی نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست معیشت اورتجارت میں سود کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔ سودخوروں کاناپاک وجود بھتہ خوروں سے زیادہ بدتر ہے۔ سود کواللہ تعالیٰ اورحضرت محمدؐ کے ساتھ جنگ قراردیاگیا ہے ۔اسلامی ریاست میں سودکابازارگرم ہوناشرمناک اورتشویشناک ہے،سودنامی ناسور سے نجات تک قومی معیشت ٹیک آف نہیں کرسکتی۔

نجس سود کی نحوست سے نجات کیلئے سخت قانون سازی کی جائے۔سودکسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں،اسلامی تعلیمات اوراصولوںکے مطابق تجارت کی جائے توقدرت کی مددسے منفعت بخش بن جاتی ہے جبکہ سود کے نتیجہ میں بے برکتی،رسوائی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں جمیل رمضان خان رضی نے مزید کہا کہ پاکستان میں آزدانہ سرگرم سودخوروں نے کئی خاندانوں اورگھرانوں کواجاڑدیا،سود نے کئی انسانوں کوحرام موت مرنے پرمجبورکردیا۔

عوام کوسود کے شکنجے میں جکڑنے والی مافیا کیخلاف چاروں صوبوں میں کریک ڈائون کیا جائے کیونکہ سود کی نحوست کے سبب قومی معیشت پچھلی کئی دہائیوں سے آئی سی یومیں پڑی ہوئی ہے۔کوئی اسلامی معاشرہ یامسلمان اللہ تعالیٰ اورحضرت محمدؐ کے ساتھ جنگ کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ کوئی شہری اپنی کاروباری یانجی ضروریات کیلئے کسی بنک یاسرمایہ دارسے سودپرقرض نہ لے ۔

محنت،قناعت،نیک نیتی اورایمانداری سے تجارت کومزید منفعت بخش بنایاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سمیت جوکوئی سودکی سرپرستی کرے گابربادی اس کامقدربن جائے گی ۔جولوگ سودخوروں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں یاانہیں بلیک میل اورہراساں کیا جارہا ہے وہ ہیومن رائٹس موومنٹ یا اپنے اپنے مقامی تھانوں سے رجوع کریں ،ہماری قانونی ٹیم انہیں مفت مددفراہم کرے گی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں