بیگم کوٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیںگے‘شیخ امتیاز محمود

شاہدرہ فرخ آباد میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو ہر ممکن طور پر فعال رکھا جائے‘وائس چیئرمین واسا

جمعرات 17 جون 2021 21:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ بیگم کوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں یونین کونسل 1سے 12کے یونین نمائندوں سمیت جواد خالد گجر ،ایس ڈی اوطارق جمیل ، ایس ڈی او جیمز روبنسن اور اہل علاقہ نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ جواد خالد گجر نے وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے موقعہ پر موجود واسا افسران کو ہدایات جاری کیں کہ علاقہ کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں ۔انہوں نے یونین نمائندوں کو یقین دہانی کرائی کہ انکے علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہدرہ فرخ آباد میں نکاسی آب مسائل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔مزید برآں وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے واسا افسران کو ہدایت کی کہ شاہدرہ فرخ آباد میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو ہر ممکن طور پرفعال رکھا جائے۔بعد ازاں وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ واسا کیساتھ تعاون کریں اور اپنا کوڑا کرکٹ گٹروں اور نالوں میں نہ پھینکیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں