38سیالکوٹ، ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرکا متعلقہ حکام کو نوٹس

جمعرات 17 جون 2021 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) صوبہ پنجاب کے حلقہ PP-38سیالکوٹ، میں 28جولائی 2021ئ کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹر کٹ مانیٹرنگ آفیسرالیکشن کمیشن، اشتیاق احمد کی طرف سے متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ اشتیاق احمد نے ایگزیکٹو انجنئیرہائی وے ڈیویڑن سیالکوٹ، سپرانٹنڈنٹ انجینئر، ہائی وے سرکل گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر مشتہر کرنے پر نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے مذکورہ افسران کو وضاحت کیلئی22 جون کو طلب کر لیا اور فوری طور پر ٹینڈر منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔علاوہ ازیں،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے حلقے میں تقرری و تبادلے کے آرڈر پر کاروائی کرتے ہوئے سیکشن آفیسر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی خط کے ذریعے متعلقہ تبادلہ منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد پولنگ ڈے تک حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری محکموں میں تقرری و تبادلے پر مکمل پابندی عائدہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں