کمشنر لاہور کاٹولنٹن مارکیٹ لاہور کے مسائل کا جائزہ لینے کے لیے دورہ

ٹولنٹن مارکیٹ سے دیگر پرندوں اور جانوروں کی دکانیں منتقل کرائی جائیں‘کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان

جمعہ 18 جون 2021 19:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ٹولنٹن مارکیٹ لاہور کے مسائل کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے مارکیٹ کی تمام دکانوں، چکن سٹوریج اور عقبی نالے کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بلدیہ عظمی افسران کو ہدف دیا ہے کہ وہ برائلر چکن کے کاروبار کی جگہ سے جنگلی و پالتو جانوروں کی دکانوں کو منتقل کرنے اور اس حوالے سے مختلف پہلووں پر قانون سازی کیلئے ایک ہفتے میں کام مکمل کریں تاکہ جانوروں کی خرید و فروخت بھی قانون کے مطابق ہو۔

انہوں نے دورے کے دوران کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں بیچے جانے والے وائلڈ جانوروں اور پرندوں کی صحت کو لائیو سٹاک چیک کریگا۔ کمشنر لاہور نے صفائی، تجاوزات، پرندوں اور جانوروں کی دکانوں کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ صحت و صفائی کو یقینی بنانے کیلئے ٹولنٹن مارکیٹ سے دیگر پرندوں اور جانوروں کی دکانیں منتقل کرائی جائیں۔

کمشنر لاہور نے واسا کو دو دن میں ٹولنٹن مارکیٹ کی ڈرینز اور سیوریج پر رپورٹ پیش کرنیکی ڈیڈلائن دے دی۔ کمشنر لاہور نے ٹولنٹن مارکیٹ کے عقبی گندے نالے کو ڈھانپنے کا حکم دے دیا۔ کمشنر لاہور کے حکم پر تمام متعلقہ محکموں کی ایک کمیٹی اے سی سٹی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے جوہفتہ میں تین دن ٹولنٹن مارکیٹ کو چیک کریگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی، واسا، لائیوسٹاک، وائلڈ لائف، ایم سی ایل اور ٹولنٹن مارکیٹ ایسوسی ایشن اس کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ چکن خریدو فروخت کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ مارکیٹ کی تزئین و آرائش ہوگی، صفائی اور روزانہ دھلائی کی چیکنگ ہوگی۔ ٹولنٹن مارکیٹ کے تمام مسائل حل کریں گے۔ ایسوسی ایشن اپنا کردار ادا کرے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ فوڈ اتھارٹی دو ہفتے کیلئے مارکیٹ میں صفائی چیک کیلئے مستقل کیمپ قائم کرے۔ تمام محکموں کے پاس 7 دن کی ڈیڈلائن ہے۔اپنا اپنا کام مکمل کریں۔ کمشنر لاہور کے دورے و اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں