شفیق آباد ‘مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر فائرنگ سے 1شخص نوجوان

جمعہ 18 جون 2021 19:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) شفیق آباد کے علاقہ میں لالی گجر نامی شخص نے مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کردی جس سے 1نوجوان جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ شفیق آباد کے علاقہ میں لالی گجر نامی شخص نے مبینہ طور بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کردی جس سے عمر نامی نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امدادکیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ زخمی ہونے والوں میں خورشید بی بی، سعدیہ اور عثمان زخمی شامل ہیں ۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کارروائی کاآغازکردیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں