ملتان روڈ پر سندر کے مقام پر آئل ٹینکر الٹ گیا

موٹر وے پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا

پیر 21 جون 2021 23:15

ملتان روڈ پر سندر کے مقام پر آئل ٹینکر الٹ گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جون 2021ء ) ملتان روڈ پر سندر کے مقام پر آئل ٹینکر الٹ گیا۔ترجمان سنٹرل زون کے مطابق موٹر وے پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

(جاری ہے)










سندر سے ہائی وے پر ٹریفک کو روک کر متبادل راستوں کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے۔

تمام امدادی ایجنسیوں کو بھی موقع پر بلا لیا گیا ہے۔ائل ٹینکر پر 50000 ہزار لیٹر پٹرول لوڈ تھا اور لاہور کی طرف ا رہا تھا۔موٹروے پولیس نے لاھور سے جانے والی ٹریفک کو سندر سے رائیونڈ اور ملتان سے آنے والی ٹریفک کو مانگا منڈی سے رائیونڈ۔ کی طرف موڑ دیا۔علاقہ کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا اور کسی کو بھی ادھر جانے کی اجازت نہیں ھے۔ سیکٹر کمانڈر سنٹرل-1 عاطف شہزاد موقع پر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں