دھماکے کے زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک، زخمیوں میں ایک حاملہ خاتون اور پولیس اہلکار شامل

بدھ 23 جون 2021 20:59

دھماکے کے زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک، زخمیوں میں ایک حاملہ خاتون اور پولیس اہلکار شامل
.لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) جوہر ٹائون بی او آر سوسائٹی کے قریبی گھر میں پر اسرار دھماکے سے اس وقت 14 زخمی جناح ہسپتال ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جناح ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تشویشناک حالت میں زیر علاج زخمیوں میں ایک حاملہ خاتون اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ دم توڑنے والے 6 سالہ بچے کی شناخت عبدالحق کے نام سے ہوئی ہے ۔

6 سالہ عبدالحق کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ دھماکے کے وقت گلی میں کھیل رہا تھا ۔جو ہسپتال میں زخمی حالت میں وینٹی لیٹرز پر زیرعلاج تھا۔عبدالحق کی خالہ کے مطابق مرحوم عبدالحق جائے وقوعہ کے سامنے والے گھر میں مقیم تھا جبکہ دھماکے کے بعد فیملی ممبران کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل رہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں