لاہور: جوہر ٹائون کے گھر میں دھماکا، 5 افراد زخمی ہوگئے

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت خطرے سے باہر ہے

بدھ 23 جون 2021 21:03

لاہور: جوہر ٹائون کے گھر میں دھماکا، 5 افراد زخمی ہوگئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) لاہور کے علاقے جوہر ٹا ئون کے ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے قریب واقع گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے کچھ راہ گیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کارروائی کا آغاز کر دیا اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔ریسکیو حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر تعین نہیں ہو سکا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ سے ہی دھماکے کی نوعیت کا تعین ہو گا۔جوہر ٹائون رہائشی اورتجارتی علاقہ ہے جہاں زیادہ تر کاروں کے شوروم ہیں، دھماکے سے دو تین عمارتوں اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی کو دھماکے کے مقام کی طرف نہیں جانے دیا جا رہا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں