لاہور: دھماکے کے 7 زخمی جناح ہسپتال میں زیر علاج،4 کی حالت تشویشناک

جمعرات 24 جون 2021 21:10

لاہور: دھماکے کے 7 زخمی جناح ہسپتال میں زیر علاج،4 کی حالت تشویشناک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) گزشتہ روز جوہر ٹائون کے علاقہ بورڈ آف ریونیو ہائوسنگ سوسائٹی کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے ساتھ زخمی جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں سے 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زیر علاج زخمیوں میں حاملہ خاتون ، 12 سالہ بچہ اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ حاملہ زخمی خاتون کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز دھماکے کے 24 زخمیوں میں سے 18 زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں