جوہر ٹائون دھماکہ : گاڑی بدھ کی صبح بابو صابو انٹرچینج سے شہر میں داخل ہوئی

چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے گاڑی کی چیکنگ کو نظر انداز کردیا، ذرائع

جمعرات 24 جون 2021 21:12

جوہر ٹائون دھماکہ : گاڑی بدھ کی صبح بابو صابو انٹرچینج سے شہر میں داخل ہوئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) جوہر ٹائون بی او آر سوسائٹی کے قریب ہونے والے دھماکے کے شبہ میں سی ٹی ڈی نے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دھماکے میں استعمال ہونے والی کار کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ڈی کی جانب سے کی جانے والی اب تک کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی بدھ کی صبح 9 بجے کے بعد بابو صابو انٹر چینج کے ذریعے شہر میں داخل ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابو صابو انٹرچینج پر واقع چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو چیک نہیں کیا۔ جس کے بعد گاڑی کا ڈرائیور جو نیلے رنگ کی شلوار قمیض میں ملبوس تھا گاڑی کو جائے وقوعہ پر کھڑی کر کے پیدل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ سی ٹی ڈی نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکے میں ملوث دہشت گرد کا ایک ساتھی مولانا شوکت علی روڈ پر موجود تھا جبکہ کار ڈرائیور وقوعہ کے بعد پیدل چل کر مولانا شوکت علی روڈ تک پہنچا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں