ش*کوالٹی ایجوکیشن کا فروغ اور کالجز کے نصاب کو بہتر بنا رہے ہیں،یاسر ہمایوں

× ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے ذریعے بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا، ہر ضلع میں نئی یونیورسٹی بنائیں گے،وزیرہائرایجوکیشن پنجاب

جمعرات 24 جون 2021 22:20

; لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) کوالٹی ایجوکیشن کا فروغ اور کالجز کے نصاب کو بہتر بنا رہے ہیں۔ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے ذریعے بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا۔ پنجاب کے ہر ضلع میں نئی یونیورسٹی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرہائیرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف پنجاب کے ہر شہر میں نئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں بلکہ پہلے سے موجود یونیورسٹیوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے بھی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ ہماری بہترین حکمت عملی اور علم دوست پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے کہ آج پنجاب کی کئی یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آ رہی ہے اور ہماری 6 یونیورسٹیز کیو ایس رینکنگ میں آ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرنے کہا کہ ہمارے دور میں بنائی جانے والی یونیورسٹیاں ماڈل ہوں گی جن میں اعلیٰ معیار کی تعلیم دی جائے گی تاکہ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباو طالبات نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں۔

صوبائی وزیرراجہ یاسر نے مزید کہا کہ ہم نے بیروزگاری کے خاتمے کے لئے کالجز کے نصاب میںتبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اورکالجز کی سطح پر ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام متعارف کروایا گیا ہے جس سے طالب علموں میں ٹیکنیکل سکلز پیدا ہوں گی اور وہ دو سال کے مختصر عرصے میں ٹیکنیکل تعلیم حاصل کر کے ملازمت کرنے کے قابل ہوں گے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ اگلے دو سال میں پنجاب میں 6نئی یونیورسٹیوں کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔

اسی طرح پہلے سے موجود کالجز کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جس سے ان کالجز میں سائنس و کمپیوٹرلیبز، جدید لائبریریز قائم کی جائیں گی۔ اسی طرح اس رقم کا بڑا حصہ مختلف شعبہ جات میں ریسرچ کرنے والے سکالرز کے لئے وقف کیا گیا ہے تاکہ کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دیا جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں