uڈاکٹر عبدالغفور راشد کی طرف سے جوہر ٹاون بم دھماکے کی مذمت

جمعرات 24 جون 2021 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے جوہر ٹاون لاہور میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پر امن ماحول خراب کرنے کے درپے ہیں۔ سکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنا ہوگا۔ ملک دشمن عناصر پاکستان میں عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن امن و امان کو خراب کرنے والے ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، جو مسلمان اور انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ کرنے والے سفاک درندے ہیں۔ پاکستانی افواج اوراداروں نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ جورائیگاں نہیں جائیں گی ۔قوم متحد ہے ۔دہشت گرد ناکام ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں