ھ* ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے احکامات، مستی گیٹ پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی

ظ*پولیس نے مغوی 10 سالہ بچے احمدکوقلیل وقت میں منڈی بہائوالدین سے تلاش کر لیا

جمعرات 24 جون 2021 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی کے احکامات کی روشنی نے مستی گیٹ پولیس نے بروقت وموثر کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ احمدکو منڈی بہائوالدین سے تلاش کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مستی گیٹ پولیس کو 10 سالہ احمد کے اغواء کی درخواست موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

ساجد کیانی نے اغواء کا معاملہ سامنے آنے پر پولیس ٹیم کوبروقت کارروائی کرنے اورجدید ٹیکنالوجی بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

مستی گیٹ پولیس نے انتھک محنت اور قلیل وقت میں بچے کو منڈی بہائوالدین سے تلاش کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بروقت کاروائی پر ایس ایچ او مستی گیٹ فیض ربانی اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کے ساتھ محبت ، شفقت سے پیش آئیں۔بچوں کی غلطی سدھارنے کیلئے احسن انداز اپنایا جائے۔ دس سالہ احمد اپنی مرضی سے منڈی بہائوالدین چلا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں