آصف زردار ی کے لاہور میں ڈیرے معدوم ہو جانیوالی پارٹی کو تقویت نہیں دے سکتے ‘ جمشید اقبال چیمہ

شریف خاندان انوکھا لاڈلا ہے جو کھیلنے کوچاند مانگتا ہے ، واحدخاندان ہے جس کے ہر بالغ کے اکائونٹ سے منی لانڈرنگ کے اربوں نکلے لندن میں لوگ آپ کے گھر کے باہر کھڑے ہو کر چور چور کے نعرے ، پتھر اور جوتے مارتے ہیں ، معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی

جمعہ 25 جون 2021 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ہر طر ح کی دوڑ سے باہر ہے اس لئے آصف زردار ی کے لاہور میں ڈیرے معدوم ہو جانے والی پارٹی کو تقویت نہیں دے سکتے ، جس جماعت کا امیدوار صرف 719ووٹ حاصل کرے اس جماعت کے سربراہ کا پنجاب کو فتح کرنے کا دعویٰ کرنا بھی بڑے حوصلے کا کام ہے ، شریف خاندان انوکھا لاڈلا ہے جو کھیلنے کوچاند مانگتا ہے ،یہ واحدخاندان ہے جس کے ہر بالغ کے اکائونٹ سے منی لانڈرنگ کے اربوں روپے نکلے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پنجاب، خیبر پختوانخوا ہ او ربلوچستان میں کوئی وجود نہیں اور یہ سندھ میں بھی علاقائی جماعت بن گئی ہے ، اگر ہم سندھ میں کامیابی کے دعوے کرتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے وہاں ہارنے والے امیدوارو ں نے بھی 50سی70ہزار ووٹ لئے ہیں او ران کے لاہور میں نامور رہنما صرف 719ووٹ لے رہے ہیں ایسے کارکردگی کے ساتھ جب یہ دعویٰ کریں کہ ہم پنجاب میں حکومت بنائیں گے تو اس پر لوگ ہنسیں نہ تو کیا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود کو دلیر ، محب وطن کہتے ہیں ، یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی ملک کے لئے بڑی قربانیاں ہیں لیکن اپنے ملک آنے اور اپنے کارناموں پر ایک دن جیل جانے کیلئے تیار نہیں ،حکومت سے باہر نکلتے ہی بیرون ملک فرار ہونا ان کا وطیرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا نواز شریف کیلئے انصاف اور جان کی حفاظت کی گارنٹی کا سوال مضحکہ خیز ہے ،کیا نواز شریف کا ٹرائل حکومت نے کرنا ہے ، و ہ تو عدالتوں نے کرنا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ آپ کو عدالتوں پر اعتمادنہیں ، اگر آپ کے حق میں فیصلے آئیں تو آپ خوشی خوشی قبول کر لیتے ہیں اور اگر آپ کو اپنے خلاف فیصلے کا شائبہ تک ہو تو آپ آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں ، کیا کسی انسان کی زندگی کی کوئی گارنٹی ہے ، کیا مریم صاحبہ لندن میں اپنے والد کی زندگی کی گارنٹی دے سکتی ہیں ، یہاں تو آپ 17ہزار کنال کے گھر میں رہتے ہیں او رآپ کی حفاظت کے لئے سینکڑوں گارڈز ہیں، آپ کی رہائشگاہ کی طرف جانے والی سڑک سے کوئی عام آدمی گزر نہیں سکتا لندن میں تو لوگ آپ کے گھر کے باہر کھڑے ہو کر چور چور کے نعرے لگاتے ہیں، پتھر اور جوتے مارتے ہیں ۔

شہبا زشریف یہاں ہیں، آپ اور کیپٹن (ر) صفدر یہاں ہیں جو اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں ،جاوید لطیف ، رانا ثنا اللہ ، شاہد خاقان عباس یہاں ہیں ان کی جان کو تو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں