پاکستان کی خارجہ پالیسی حقیقت پر مبنی ہے ‘تر جمان پنجاب حکومت

عمران خان نے امریکہ کو اڈے نہ دینے کا اعلان کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیاہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

جمعہ 25 جون 2021 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی حقیقت پر مبنی ہے، اپوز یشن پی ٹی آئی کی مخالفت میں اتنا ہی آگے جائے جو قا بل برداشت ہو ،عمران خان نے امریکہ کو اڈے نہ دینے کا اعلان کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے،(ن)لیگ اپنی اکھڑی سانسوں کوسہارا دینے اور بحال رکھنے کیلئے ہمیشہ ڈرامے بازی کر تی ہے مگر ملکی دو لت لو ٹنے والو ں کی’’ کر پشن ایسوسی ایشن ‘‘کی حکومت مخالف کو ئی چال کامیا ب نہیں ہو گی۔

انہو ں نے مزید کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی حقیقت پر مبنی ہے یورپ نے کشمیر کے ایشو پر جو منافقانہ رویہ اختیارکیا ہے اس کو عمران خان نے دنیا کے سامنے عیاں کیا ہے ،وزیر اعظم نے امریکہ کو نو مور کا جو پیغام دیا ہے اور امریکہ کو اڈے نہ دینے کا اعلان کرکے پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے اس سے قبل تمام لیڈروں نے امریکہ کے سامنے سر نہیں اٹھایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں