حکومت وقت عوام کی انصاف تک رسائی آ سان بنائے ‘را ئوعابد علی واجد

جمعہ 25 جون 2021 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) فیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن کے مرکزی صدر را ئوعابد علی واجد نے کہا ہے کہ حکومت وقت عوام کی انصاف تک رسائی آ سان بنائے،ملک پھر میں قانون کی حکمرانی اورانصاف کی فراوانی کیلئے دوررس اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، حکومت اوراس کے ماتحت کسی شعبہ کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میںانہو ں نے کہاکہ امن وآشتی کیلئے ہرسطح پرقانون کاپرچم بلند اور انصاف عام کرنا ہوگا۔

انصاف کی عدم فراہمی کے سبب معاشرے میں قانون کاڈر ختم ہوگیا جس کے نتیجہ میں عدم برداشت اورتشدد کے واقعات عام ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طاقتور طبقہ دھڑلے سے کمزورکاحق ہڑپ کرجاتا ہے جبکہ ناتواں قانون استحصالی طبقات پرگرفت کرنے کی سکت نہیں رکھتا ۔ جہاں انصاف قیمت یاقسمت سے ملے وہاں بگاڑپیداہوتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں