ایس ایم ایز انڈسٹری کے فروغ کیلئے سیکشن153پر ایگزمپشن بحال کی جائے ‘ پروفیشنل ریسرچ فورم

ملک میں ٹیکس سپیس موجود ہے ،انکم ٹیکس آرڈیننس2001 کو اس کی اصل روح کے مطابق بحال کیا جائے‘ چیئرمین حسن علی

جمعہ 25 جون 2021 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) پروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے کہا ہے کہ حکومت ایس ایم ایز انڈسٹری کے فروغ کے لیے سیکشن153پر ایگزمپشن بحال کرے ،17سال بعد کرنٹ اکائونٹ خسارہ سرپلس آیا ہے جس کا حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے ،آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں پر بھر پور کوشش کے ساتھ کام کیا گیا تو معاشی استحکام کے ساتھ ٹیکس اہداف بھی پورے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ملک میں ٹیکس سپیس موجود ہے اس کو پر کرنے اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،حکومت انکم ٹیکس آرڈیننس2001 کو اس کی اصل روح کے مطابق بحال کرے جس میں اسٹیک ہولڈرز کو حکومت کا پارٹنر ظاہر کیا گیاہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں 17بار ایف بی آر میں اصلاحات کے بارے میں کہا گیا ہے اس لئے حکومت اس جانب عملی پیشرفت کرے ۔انہوں نے کہا کہ معاشی گروتھ کو مزید بہتر بنانے کیلئے اداروں سمیت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کو یقینی بنایا جائے اس سے پاکستان ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں