ڈی جی ایف آئی اے ثنا ء اللہ عباسی کالاہور آفس کا اچانک دورہ

افسران کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کواہم زیر تفتیش مقدمات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ‘ ذرائع

ہفتہ 24 جولائی 2021 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ثنا ء اللہ عباسی نے ایف آئی اے لاہور آفس کا اچانک دورہ کر کے زیر تفتیش کیسز کے حوالے سے بریفنگ لی ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کواہم زیر تفتیش مقدمات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے افسران کو تما م ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش بغیر کسی تاخیر اور دبائو کے میرٹ پر جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر مالیاتی جرائم اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھناے کے لئے تربیتی پروگراموں کے حوالے سے بھی تجاویز دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں