ْپنجاب بھر میں 7 روز میں 54 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 59 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی

لادی گینگ کے 2 کارندے مارے گئے،مختلف اضلاح سے 13 مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا‘ ترجمان

ہفتہ 24 جولائی 2021 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) پنجاب بھر میں گزشتہ 7 روز میں 54 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 59 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں لادی گینگ کے 2 کارندے مارے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاح سے 13 مشتبہ افراد حراست میں لیا گیا،زیر حراست مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ترجمان کے مطابق مشکوک افراد سے نقدی ، مذہبی منافرت دستاویزات ،موبائل فون،پمفلٹ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تمام افراد کونامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں