لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدلیہ کے انسپکشن ججز کا نوٹیفیکیشن جاری

ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاداحمدخان لاہور کی ضلعی عدالتوں کا انسپکشن جج مقرر

ہفتہ 24 جولائی 2021 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدلیہ کے انسپکشن ججز کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا،لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاداحمدخان کولاہور کی ضلعی عدالتوں کا انسپکشن جج مقرر کرد یاگیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے انسپکشن ججز کی منظوری دیدی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی تمام ماتحت عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے۔

(جاری ہے)

سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان لاہور کی ضلعی عدالتوں،جسٹس شجاعت علی خان راولپنڈی ،جسٹس عائشہ اے ملک ملتان کی ضلعی عدالتوں کی انسپکشن جج ہوں گی،جسٹس شاہدوحیدسرگودھا،جسٹس علی باقر نجفی بہاولپور،جسٹس شاہد بلال حسن گوجرانوالہ ،جسٹس مس عالیہ نیلم ننکانہ صاحب ،جسٹس عابد عزیز شیخ ساہیوال ،جسٹس چودھری مسعود جہانگیر فیصل آباد ،جسٹس صداقت علی خان اٹک،جسٹس سید شہباز علی رضوی ڈی جی خان ،جسٹس شاہد جمیل خان خانیوال،جسٹس فیصل زمان خان اوکاڑہ ،جسٹس مسعود عابد نقوی منڈی بہائوالدین ،جسٹس مرزا وقاص رئوف چکوال،جسٹس چودھری محمداقبال چنیوٹ،جسٹس سردار احمد نعیم وہاڑی ، جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کوگجرات ،جسٹس شہرام سرور چودھری قصور،جسٹس ساجد محمود سیٹھی سیالکوٹ ،جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر مظفر گڑھ،جسٹس اسجد جاوید گھرال راجن پور ،جسٹس طارق سلیم شیخ ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جسٹس جواد حسن جھنگ،جسٹس مزمل اختر شبیر رحیم یار خان ،جسٹس چودھری عبدالعزیز جہلم ،جسٹس انوار الحق پنوں میانوالی،جسٹس فاروق حیدر شیخوپورہ ،جسٹس محمد وحید خان بھکر ،جسٹس رسال حسن سید لیہ،جسٹس عاصم حفیظ پاکپتن شریف ،جسٹس صادق محمود خرم بہاولنگر ،جسٹس سہیل ناصر نارووال ،جسٹس شکیل احمد لودھراں ،جسٹس صفدر سلیم شاہد حافظ آباد جبکہ جسٹس محمد رضا قریشی خوشاب کی ضلعی عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments