ہائیکورٹ کی19 ججز کی پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں کے سنڈیکیٹ میںاز سر نو جوڈیشل ممبرز تعیناتی کی منظوری

ہفتہ 24 جولائی 2021 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) لاہور ہائیکورٹ کی19 ججز کی پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں کے سنڈیکیٹ میںاز سر نو جوڈیشل ممبرز تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی پنجاب یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے ممبر ہوں گے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق جسٹس ملک شہزاد احمد خان فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی ،جسٹس شجاعت علی خان جی سی یونیورسٹی ،جسٹس عائشہ اے ملک کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ،جسٹس شاہد وحید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور ،جسٹس علی باقر نجفی ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد ،جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن کنیئرڈ کالج برائے خواتین ،جسٹس مس عالیہ نیلم لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ،جسٹس مسعود جہانگیر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ،جسٹس صداقت علی خان پیر مہر علی شاہ ایگری کلچر یونیورسٹی راولپنڈی ،جسٹس شمس محمود مرزا یونیورسٹی آف ایجوکیشن،جسٹس سید شہباز علی رضوی بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ،جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس فیصل زمان خان یونیورسٹی لاء کالج لاہور کے گریجویٹ سٹڈیز کے ممبر ،جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس چودھری محمد اقبال جی سی یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف لا کے بورڈ آف سٹڈیز کے ممبر ،جسٹس شاہد کریم لمز یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبر ،جسٹس مرزا وقاص رئوف یو ای ٹی ٹیکسلا کی سنڈیکیٹ ،جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کو فائونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر ،جسٹس شہرام سرور چودھری نیشنل کالج آف آرٹس بورڈ آف گورنرز کے ممبر جبکہ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان کی سنڈیکیٹ کے ممبر ہوں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں