مسلم لیگ (ن) کا41 ویلی 2 میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے دینے کا الزام

اتوار 25 جولائی 2021 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کیلئے 41 ویلی 2 میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیاگیا جبکہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں تحریری شکایت بھی درج کرائی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوںکے مطابق حلقے میں 124 ووٹوں کا لسٹ میں اندراج ہے جو 8302 پر چیک بھی ہو رہے ہیں لیکن انہیں ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں