امن وامان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کے لئے چیکنگ کے عمل کے دوران مشکوک شخص سے اسلحہ کی کھیپ برآمد

نواں کوٹ پولیس نے دوران پٹرولنگ بس اڈا کے قریب سے اسلحہ سے بھرا کاٹن برآمد کر کے ملزم خالد محمود کوگرفتار کر لیا

اتوار 25 جولائی 2021 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) پولیس نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کے لئے چیکنگ کے عمل کے دوران مشکوک شخص سے اسلحہ کی کھیپ برآمد کر لی ۔نواں کوٹ پولیس نے دوران پٹرولنگ بس اڈا کے قریب سے اسلحہ سے بھرا کاٹن برآمد کر کے ملزم خالد محمود کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے جدید رائفل 223 بور بمعہ دوربین،02پسٹل نائن ایم ایم ،ایک پسٹل 30بور،پسٹل کی700 گولیاں ،رائفل کی200 گولیاں ،02 عدد پسٹل بیلٹ بمعہ کوور،03 عدد گرپ پسٹل ودیگر سامان اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ناجائز اسلحہ لاہور میں فروخت کیلئے لایا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں