آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے‘ سی سی پی او

06 ڈی ایس پیزاور 25 ایس ایچ اوز کی سربراہی میں 850سے زائد اہلکار تعینات رہے‘ غلام محمود ڈوگر

اتوار 25 جولائی 2021 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) لاہور پولیس کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے مطابق لاہور ڈویژنل افسرں کی نگرانی میں 06 ڈی ایس پیزاور 25 ایس ایچ اوز تعینات کئے گئے ہیں، 12 ایلیٹ، 14 پیرو اور 14 ڈولفن کی گاڑیاں گشت پر معمور رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 08 اسپیشل اسکواڈز سمیت مجموعی طور پر 08 سو پچاس سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ حساسیت کے حوالے سے پولنگ بوتھ کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، اے کیٹگری کے پولنگ اسٹیشنز میں 40 ،بی میں 25 جبکہ سی کیٹگری 15 اہلکار تعینات کئے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں