ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کر کے ، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے پولنگ ایجنٹس کوباہر نکال کے ووٹ چوری کئے گئے‘مریم اورنگزیب

پولنگ ایجنٹس اور پارٹی رہنمائوں کو ہراساں کیا گیا، کئی پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ایجنٹس کی غیرموجودگی میں بیگز کو کھولا گیا‘ ترجمان (ن) لیگ

اتوار 25 جولائی 2021 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز سے پارٹی پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالنے کا الزام عائد کرے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کر کے اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے پولنگ ایجنٹس کوباہر نکال کے ووٹ چوری کئے گئے ،مختلف پولنگ اسٹیشنز پر مسلم لیگ (ن)کے پولنگ ایجنٹس کو داخل ہونے سے روکنا ڈسکہ الیکشن کا ایکشن ری پلے ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومتی دبائو کے ذریعے پولیس کو مسلم لیگ (ن)کے پولنگ ایجنٹس اور پارٹی رہنمائوں کو ہراساں کیا گیا، کئی پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ایجنٹس کی غیرموجودگی میں بیگز کو کھولا گیا، بیلٹ بکس کے حوالے سے بھی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب دھاندلی کے ذریعے آپ اپنی شکست کو فتح میں نہیں بدل سکتے ،کارکنان اور عوام ہر حکومتی دھاندلی کی وڈیو اور تصاویر بنا کر عوام کے سامنے لائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں