وائلڈلائف نے ڈی ایچ اے فیزتھری میں آوارہ گھومنے والے بندرکو ریسکیوکرکے جلوپارک منتقل کردیا

پیر 26 جولائی 2021 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پنجاب وائلڈلائف نے ڈی ایچ اے فیزتھری میں آوارہ گھومنے والے بندرکو ریسکیوکرکے وائلڈلائف جلوپارک میں منتقل کردیا ۔ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرلاہورتنویراحمد جنجوعہ نے بتایا کہ ڈی ایچ اے فیز تھری میں گزشتہ تین،چار روز سے ایک آوارہ بندرکودیکھاجارہا ہے تومختلف شہریوں کے گھروں کی چھتوں پرگھومتاپھرتادیکھاگیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پروائلڈلائف اورریسکیو1122 کی ٹیم نے مشترکہ طورپرکارروائی کرتے ہوئے آوارہ بندرکوریسکیوکرلیا اوراسے وائلڈلاء پارک جلومنتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ بندرڈی ایچ اے میں کیسے پہنچااورکہاں سے آیاتھااس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پنجاب وائلڈلائف ایکٹ کے تحت بندرنجی تحویل میں رکھنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ لاہورمیں سرکاری چڑیاگھروں کے علاوہ بندروں کا کوئی بریڈنگ سنٹربھی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں