کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارویں کے طلبا ء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کئے جانے کا امکان

پیر 26 جولائی 2021 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارویں کے طلبا ء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کئے جانے کا امکان ہے۔ فیصلہ آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کورونا کے پیش نظر آئندہ تعلیمی بورڈز کے تحت نہم اور گیارہویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارویں کے طلبا کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیاجاسکتا ہے۔اہم فیصلے آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیے جانے کا امکان ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق این سی او سی کا اجلاس ایک سے دو روز میں بلوایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں